امریکاسے خطے کیلئے بڑی خبرآگئی



واشنگٹن(24 نیوز) امریکا نےمسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیش کش کردی، کہا نریندرمودی نے بھی مسئلہ کشمیرکے حل پربات کی ہے، پاکستان خطے کا اہم ترین ملک ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا افغانستان میں امن کیلئے طالبان کومیزپرلے آئے،مسئلہ کشمیرکابھی حل چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم اورتاریخی ملاقات ہوئی ، جس میں پاکستان کوبڑی سفارتی کامیابی ملی اورامریکی صدرنے مسئلہ کشمیر کے حل میں کرداراداکرنے کی پیش کش کردی۔

امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ پاکستان خطے کااہم ملک ہے،اس نے افغانستان میں ہماری بہت مددکی، پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے مدد کرناچاہتے ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ نےکہا وزیراعظم عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈرہیں،وہ ان کی باتوں سے سوفیصداتفاق کرتے ہیں، امید ہے ان کے دورمیں پاکستان اوربھارت کے تعلقات بہترہوجائیں گے۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے امریکا سے کرداراداکرنے کی درخواست کریں گے،افغانستان میں امن کیلئے طالبان اورحکومت کومیزپرلے آئے۔یہ مسئلہ صرف مذاکرات سےحل ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے بھی مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل حل کرناچاہتا ہے۔ اس موقع پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے دورہ کی دعوت دی تووہ ضرور پاکستان آئیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer