فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن کو کروشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن کو کروشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا


ماسکو(24نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ, کروشیا نے میسی کی ایک نہ چلنے دی۔ ارجنٹائن کوتین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈنمارک اور آسٹریلیا میں میچ برابر رہا۔فرانس نے پیرو کو چاروں شانے چت کر دیا۔

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی میں پہلا مقابلہ آسڑیلیا اور ڈنمارک کے درمیان ہوا میچ کے ساتویں منٹ میں ڈنمارک کے کرسٹیان ایرکسن نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی.ڈنمارک کی برتری میچ کے 38 ویں منٹ میں اس وقت ختم ہوئی جب ڈینش کھلاڑی کی غلطی کے باعث آسٹریلین ٹیم کو پنالٹی ملی جس پر مائل جیڈینک نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا.

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ، جرمنی ،کوسٹاریکا کو گروپ میچوں میں شکست

گروپ سی کے دوسرے میچ میں سابق چیمپین فرانس اور پیرو مدمقابل تھے، میچ کا واحد گول فرانس کے نوجوان کھلاڑی کیلیان مبایپ نے اسکور کیا،انیس سالہ کیلیان ورلڈ کپ مقابلوں میں گول اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں فرانس دوسری فتح سمیٹنے کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچ گیا ۔

پڑھنا مت بھولیں:  انگلش ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے اہم میں میسی کا جادو نہ چل سکا۔ کروشیا نے تین صفر سے فتح سمیٹ کر ارجنٹائن کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امیدیں کم کر دیں۔کھیل کے52منٹ تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیےلیکن کامیابی نہ مل سکی۔53ویں منٹ میں کروشیا کے ریبک کو موقع ملا اور اس نے پہلا گول داغ دیا۔

دوسرا گول کروشیا کے موڈرک نے80ویں منٹ میں کیا اور کھیل کے آخری منٹ میں کروشیا کے ہی ریکٹیک نے تیسرا گول کر کے ٹیم کو شاندار فتح دلائی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔