جمال لغاری کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

جمال لغاری کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی


ڈی جی خان(24نیوز) سردارجمال خان لغاری کاسردارمحمد احمد خان لغاری کے ہمراہ رونگھن کا دورہ، قبائلی علاقہ میں جمال لغاری کی انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جمال لغاری سے سوال کرنے والے نوجوانوں کو ووٹروں نے گنوار قرار دے دیا۔

ڈیرہ غازی خان میں نوجوانوں سے بحث کے بعد جمال لغاری کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آگئی۔ن لیگ کے سردارجمال خان لغاری کاسردارمحمداحمدخان لغاری کےہمراہ رونگھن کادورہ کیا۔ سخی سرور، قبائلی عوام کی جانب سے رہنماؤں کازبردست استقبال کیا گیا۔ جمال لغاری کا فائرنگ کر کے استقبال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات، امیدواروں کی بڑی تعداد کو مختلف مقدمات کا سامنا

اس موقع پر سردار جمال خان لغاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے قبیلے کی بہتری کے لیے سکول اور ہسپتال قائم کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سخی سرور،تمن لغاری میرا گھر ہے۔ این اے 191پر اویس لغاری پی پی290پراحمدمنصورلغاری بھاری اکثریت سےکامیاب ہوں گے۔

جبکہ کمپین کے دوران ووٹرز نے سوال کرنے والے نوجوانوں کو گنوار قرار دے دیا۔ جمال لغاری کے چاہنے والوں کا کہنا تھا کہ  ہم سیف کمانڈو (سوال کرنے والا نوجوان ) اور زرتاج گل کو اس علاقے میں کمپین نہیں کرنے دیں گے۔ جمال لغاری نے جواب دیا کہ آپ لوگ حلالی نہ ہوں گے اگر وہ یہ سڑک بھی پار کریں ۔

 ویڈیو دیکھیں: 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔