ترکی کا امریکہ پر جوابی وار

ترکی کا امریکہ پر جوابی وار


24نیوز : ترکی کا امریکہ پر جوابی وار ، امریکی مصنوعات پر پونےدو ارب کے ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔ انگریزی اور اشاروں کی زبان سمجھے والا گوریلا کوکو چل بسا۔

ترکی نے امریکا کی طرف سے لوہے اور المونیم پر محصولات لگانے کے جواب میں امریکی مصنوعات پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کے ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا، یہ ٹیکس امریکی کاروں، کوئلے، کاغذ، چاول، تمباکو اور دیگر اشیا پر لگائے جائیں گے۔پولینڈ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے تجویز کردہ ’یوروزون بجٹ‘ یورپی یونین کے خاتمے کی طرف ایک قدم ہوگا۔ پولینڈ کا کہنا ہے کہ اگر یورو زون کے رکن اپنے ذرائع سے بجٹ تیار کریں تو یہ اس بلاک کا داخلی معاملہ ہو گا تاہم اگر یورپی یونین کے بجٹ سے رقم نکالی گئی تو اس کا مطلب یونین کا خاتمہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ 

اشاروں اور انگریزی زبان سمجھے والا گوریلا "کوکو" 46 برس کی عمر میں چل بسا۔ کوکو کیلی فورنیا میں اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ کوکو ایک ہزار اشارے اور 2 ہزار انگریزی کے لفظ سمجھ سکتا تھا اور اشاروں کی زبان میں جواب بھی دے دیتا تھا۔کینیڈا کے سائنسدانوں نے دل کی رگوں اور شریانوں کو کھولنے والا سمارٹ اسٹنٹ تیار کرلیا۔ یہ اسٹنٹ خود کار طریقے سے شریان میں خون کے بہاؤ کو نوٹ کرتے ہوئے ائرلیس سگنل کے ذریعے ڈاکٹر اور مریضوں کو خون کی نالیاں سکڑنے سے خبردار کرتا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:ٹرمپ نے روتے بلکتے بچوں کے چہروں پر خوشی لوٹا دی 

امریکی ریاست کولاراڈو میں آسمان پر عجیب منظر ابھر آنے پر دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ آسمان پر بادل اس انداز میں نظر آئے جیسے آسمان پر کوئی بہت بڑا بگولا سفر کررہا ہو۔انڈونیشیا کی عدالت نےدہشت گردی کے الزام میں ایک مذہبی رہنما امان عبدالرحمن کو سزائے موت سنا دی۔ امان پر الزام تھا کہ اس کے داعش سے تعلقات ہیں اور وہ ملک میں ہونے والے کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔برطانیہ کے 83 سالہ آرٹسٹ کرسٹو کے فن پاروں کی لندن کے ہائیڈ پارک میں نمائش شروع ہوگئی۔ کرسٹو تیل کے ساڑھے سات ہزار ڈرموں کی مدد سے پانی پر تیرتے فن پارے تشکیل دیئے۔ کرسٹو نے دو سال پہلے اٹلی کی جھیل پر تین کلومیٹر کا فن پارہ بھی بنایا تھا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:امریکہ نے پاکستان سے پھر ’’ڈو مور‘‘ کا مطالبہ کر دیا 

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ہل اسٹیشن پر پکنک کے لیےآئی دہلی کی33سالہ خاتون سیلفی کے شوق میں 500فٹ گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہوگئی۔ 2015میں سیلفی لینے کے دوران ہونے والی اموات میں نصف سے زائد کا تعلق بھارت سے ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer