ن لیگ چھوڑی ہوتی تو عمران خان کی کھلی آفرتھی: چوہدری نثار



اسلام آباد ( 24نیوز ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے  کہا ہے کہ ووٹ بنک میرا ہے یا نوازشریف کا پچیس جولائی کو پتہ چل جائےگا۔ میرے نوازشریف سےاختلاف کو بغاوت کا نام دیا گیا۔

شہر اقتدار میں پریس کانفرنس سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ ووٹ بنک میرا ہے یا نوازشریف کا پچیس جولائی کو پتہ چل جائےگا۔ میرے نوازشریف سےاختلاف کو بغاوت کا نام دیا گیا۔ مجھ سے وہ باتیں بھی منسوب کی گئیں جو میں نے کہی نہیں۔نیوزلیکس خود ساختہ تھی آج بھی قائم ہوں کہ ایسی بات اندر ہوئی ہی نہیں۔

چودھری نثارنے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے بارے بہت سی خبریں آئیں جن کی مجھےخبربھی نہیں، مجھ سے من گھڑت خبریں منسوب کی گئیں۔ میں انتخابی مہم میں مصروف ہوں۔ ن لیگ چھوڑی ہوتی تو عمران خان کی کھلی آفرتھی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا ٹیکسوں کے طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہار 

ان کا کہنا تھا کہ  میری انتخابی جلسہ میں تقریررکارڈ پرہے، مجھ سے منسوب ہوا کہ میاں صاحب منہ دکھانے کےقابل نہیں رہیں گے۔ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا۔ میرا یہ طرزسیاست نہیں ہے۔ میاں نوازشریف سے اختلافات کی نوعیت قوم کوبتاؤں گا۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آزاد الیکشن کیوں لڑرہا ہوں یہ بھی بتاؤں گا،چاروں نشستوں پرآزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہا ہوں۔ میں نے کہا تھا حساب کتاب ہوا تو میراحصہ زیادہ نکلےگا۔

پڑھنا نہ بھولیں:پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے مستعفی 

میں نے کہا تھا پی ٹی آئی میں10خرابیاں ہیں تو ن لیگ میں 100ہیں۔25 جولائی کو فیصلہ سب کے سامنےہوگا۔ لیڈر کی ہاں میں ہاں ملانا منافقت ہے۔ نواز شریف کو 34سال دل سے مشورے دیے۔ میرے نزدیک لیڈرکی ہاں میں ہاں ملانا وفاداری نہیں۔جب سمجھا کہ اختلافات حد سےبڑھ گئے توخود وزارت  سے الگ  ہوگیا۔ شاہد خاقان عباسی سےکہا آپ اورپارٹی کےساتھ ہوں۔ اختلاف کوبغاوت کا نام دیا گیا۔ نوازشریف اورن لیگ کونقصان پہنچانے کا سوچ  بھی نہیں سکتا۔

یہ خبر ٖرور پڑھیں:جمال لغاری کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی 

میں کسی بس کی تلاش میں ہوں نہ انتظارمیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں ابھی نہیں سوچا، نوازشریف کی صدرات کےبل پر میرے ضمیر پربوجھ تھا پھربھی ووٹ دیا۔ممبئی حملوں پرنوازشریف کا بیان آیا توپھرسوچ سمجھ کر بولا، سیینٹ نشستوں کی بندربانٹ پربھی نہیں بولا، بیگم کلثوم نوازکی صحت بہترہوگی توپھرپریس کانفرنس کروں گا۔ آج تک ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی۔انٹرویو نئے لوگوں کے ہوتے ہیں۔ آج تک کبھی ٹکٹ کے لیے درخواست دی ہو توسامنے لائیں۔

مکمل پریس کانفرنس کے لیے ویڈیو دیکھیں:

شازیہ بشیر

Content Writer