ماں نے اپنی ہی دو معصوم بچیوں کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا

ماں نے اپنی ہی دو معصوم بچیوں کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا


حافظ آباد ( 24 نیوز ) پنڈی بھٹیاں میں خون سفید ہو گیا۔ ماں کی ممتا سفاکی میں بدل گئی۔ 2بچیوں کو نہر میں پھینک کر مار ڈالا۔

24 نیوز کے مطابق ماں نے اپنی ہی بچیوں کو نہر میں پھینک دیا۔ جاں بحق ہونے والی بچیو ں میں تین سالہ سدرہ اور پانچ سالہ منتہیٰ شامل ہیں۔ جو جانبر نہ ہوئیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔

ذرائع کے مطابق گھریلو ناچاکی پر پنڈی بھٹیاں کے علاقہ کوٹ نکہ گاؤں کی خاتون کوثر بی بی نے مبینہ طور پر اپنی دو بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے خاتون کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو تنازع پر بیٹوں نے امام مسجد باپ کو قتل کر دیا

کوثر بی بی کو مقامی افراد نے بچا لیا لیکن ان معصوم بچیوں کو نہ بچا سکے۔ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو 1122 کو بھی اطلاع دی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹہ کے آپریشن کے بعد بچیوں کی نعشیں ڈھونڈ نکالیں۔

نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے نعشوں کو اپنی تحویل میں رکھا۔ یاد رہے کہ خاتون نے چھلانگ نہر جھنگ برانچ میں لگائی تھی۔ واضح رہے کہ تقریباً ڈیڑھ برس قبل بھی پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ میں ایک ماں نے تین بچوں کے گلے کاٹ کر نعشیں نہر میں پھینک دی تھیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito