عمران خان کا میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان

عمران خان کا میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی نے میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پارٹی چیئرمین کا اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ اتوار کی شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔ میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کے پیچھے خاص مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں سرد جنگ چھڑ گئی 

عمران خان نے کہا کہ 2002 کے انتخابات میں میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا رکن منتخب کیا۔ 2002 میں میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج سیاست نہ کر رہا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی کے نوجوانوں کی اس محنت بدولت تحریک انصاف آج الحمد اللہ ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔ اب میانوالی سے اس انتخابی مہم کا آغاز کررہا ہوں، جس کے نتیجہ میں انشاء اللہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔

پڑھنا نہ بھولیں: شاہد خاقان عباسی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے 

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو وہ ملک بنائے گی جس کے لیے قائد نے کوشش اور اقبال نے خواب دیکھا۔ تحریک انصاف پاکستان کے عظیم خواب کو انشاء اللہ شرمندہ تعبیر کرے گی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ آپ سب خصوصاً میانوالی کے عوام کو اس تاریخی اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead