گڈانی میں سمندر کی بے رحم لہروں نے 6 زندگیاں نگل لیں

گڈانی میں سمندر کی بے رحم لہروں نے 6 زندگیاں نگل لیں


گڈانی (24نیوز) گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماں نے اپنی ہی دو معصوم بچیوں کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا 

دوسری جانب ڈوبنے والے دو بچے لاپتا ہیں جن کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور ایدھی کے غوطہ خور بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی ہیں جو پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔ ڈوبنے والوں کی لاشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito