کرنسی سمگلنگ کیس،ڈالر گرل کو بیمار ی لاحق ہو گئی


اسلام آباد(24نیوز) ڈالر گرل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت، ایان علی کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر گرل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج محمدشیراز کیانی نے کی۔ملزمہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ماہرہ خان نے ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا 

 عدالت نے ملزمہ کی بیماری کے باعث حاضری سے ایک دن کے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔دوران سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر ہو چکی ہے۔ایان علی کی مستقل حاضری کی درخواست پر سماعت نہیں کرسکتا۔مستقل استثنی کی درخواست پر نئے جج سماعت کے بعد فیصلہ کریں گے۔