حج پر بھیجنےکے جھانسے دینے والا ادکارہ میگھا کا شوہر فراڈ نکلا


گجرات(24نیوز) ایف آئی اے گجرات نے حج فراڈ کیس میں اداکارہ میگھا کے شوہر نوید کو گرفتار کرلیا، ملزم نوید کے خلاف مقامی ایم پی اے کے بھائی عدنان ظفر نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نوید نے ن لیگ کے ایم پی اے عمران ظفر کے بھائی عدنان ظفر سے 62 لوگوں کو حج پر بھیجنے کیلئے 2 کروڑ 52 لاکھ 92 ہزار روپے لئے تھے لیکن حج پر نہ بھجوایا۔ رقم واپس کرنے کے بجائے جعلی چیک جاری کر دیا۔ جس پر ملزم کے خلاف فراڈ سمیت 8 مقدمات درج کئے گئے۔

یہ بہ پڑھیں:ایف بی آر نے سٹیج اداکارہ ندا چودھری کی فنکاری پکڑ لی 

 دوسری جانب سی آئی اے انچارج ضیغم نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نوید اور درخواست گزار میں تنازع کے حل کیلئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار راحت فتح علی خان ”کنگال“ہوگئے 

 ذرائع کے مطابق ایم پی اے عمران ظفر سے معاملہ حل ہونے پر سی آئی اے نے ملزم نوید کو رہا کر دیا۔ اداکارہ میگھا اور ملزم نوید کی لذیز کھانوں سے تواضع بھی کی گئی اور انہیں باعزت طریقے سے رخصت کیا گیا۔