گلی میں کھیلنے اور شور مچانے کے جرم میں بچہ قتل

گلی میں کھیلنے اور شور مچانے کے جرم میں بچہ قتل


لاہور (24 نیوز) صوبائی دارالحکومت کےعلاقہ یوحنا آباد میں بچوں کے شور مچانے پر شہری نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 13سال کا نوروز مسیح ہلاک، 5سال کی جیسیکا اور اس کی ماں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد کے علاقہ میں گلی میں شور مچانے پر شہری نے بچوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا نوروز مسیح ہلاک ہو گیا جبکہ 5 سالہ جیسکا اوراس کی ماں شدید زخمی ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی سڑکوں پر ون ویلروں کی بھرمار، پولیس خاموش تماشائی 

زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس نےملزم گامن مسیح کو گرفتارکرلیا۔ جہاں جیسیکا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔نشتر کالونی پولیس نےملزم گامن مسیح کو موقع ہی پر گرفتار کر لیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ بندوق چیک کر رہا تھا جب اچانک گولی چل گئی۔