کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پارہ 44 تک پہنچ گیا


کراچی (24 نیوز) کراچی میں گرم موسم کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویوز کی لہر جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق کراچی والوں پر سورج کی برہمی برقرار، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 8 فیصد ریکارڈکی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چھٹیوں میں بھی بھاری فیسیں لیکر پرائیوٹ سکولوں نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے

سورج کی تپش اور لو کے باعث شہریوں کا برا حال ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویوز کی لہر جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے اور جمعہ سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب میں 2000 کلومیٹر شمال مغرب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، اگلے 6 سے 8 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرنے کا امکان ہے۔  تاہم پاکستان کے ساحل سے کسی بھی طوطان کے ٹکرانے کا امکان نہیں ہے۔