احسن اقبال نے عمران خان کو ’’نیٹو‘‘ کمانڈر قرار دیدیا


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و مںصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نو ایکشن ٹاک اونلی (نیٹو) کمانڈر ہیں۔ یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں، عملی طور پر یہ زیرو ہیں۔

شہر اقتدار میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 100دن کا پروگرام جب دیکھا تو ہنسی آئی۔ شعبدہ باز نے 100دن کا پروگرام پیش کیا۔ اس سے پہلے 2013میں عوام کے ساتھ دھوکہ کیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں پیدا کی۔ ہم نے پاکستان کے مسائل کو حل کیا۔ کراچی میں آج امن واپس آ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کو عہدوں سے ہٹا دیا 

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ آج پاکستان 2013کے مقابلہ میں بہت سی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے۔ مسئلہ اگلے 100دن کا نہیں، پچھلے 5سال کا ہے۔پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کی گئی کانفرنس میں انھوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے 100دن کے پلان کا جواب دے دیا ہے۔ جبکہ ہم نے اپنے منشور پرعملدر آمد کر لیا ہے۔