کراچی: 2 گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کراچی: 2 گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی


کراچی (24نیوز) سپرہائی وے کراچی سبزی منڈی کے قریب دوگرپوں میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پرپولیس اورریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جہاں اس کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔