ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر سستا ہوگیا


کراچی( 24نیوز ) انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو نے سےڈالرستاہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں روپےکی قدرمیں اضافہ ہونےسےڈالرکی اڑان تھم گئی،انٹربینک میں ڈالر151.50پرٹریڈہورہاہے،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 42 پیسےسستا ہوگیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 151.92 پر بند ہواتھا،دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز سے تیزی 900 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے اور ڈالر 12 سے 32 پیسے تک کم ہوکر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا,اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر  153 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں زبردست تیزی 100انڈیکس میں 1000سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ میں دوہفتوں سے مسلسل مندی کے بعد بہتری تین ماہ بعد مارکیٹ میں 1ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، مارکیٹ 1034 پوائنٹس اضافے سے 34ہزار 444پر ٹریڈ کررہی ہے۔