لاہور،ایک اور ننھی فرشتہ اٹھا لی گئی

لاہور،ایک اور ننھی فرشتہ اٹھا لی گئی


لاہور ( 24نیوزلاہور کے علاقے شادباغ سے تین سال کی بچی حبہ جنت کواغوا کرلیا گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج24نیوز نے حاصل کرلی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں بچیوں کے اغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا، شادباغ کے علاقہ سے3سالہ حبہ جنت مبینہ طور پر اغواکرلی گئی، لواحقین کے مطابق تین سالہ حبہ رات دس بجے اپنے 4سالہ بھائی کے ہمراہ گھر سے نکلی،نا معلوم اغوا کار نے مغوی بچی کو بھائی سے الگ کیا اور لے کر فرار ہو گیا، بچی کے مبینہ اغوا کی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی،مبینہ طور پر نا معلوم اغوا کار بچی کو ہاتھ پکڑ کر لےگیا۔

بچی کا والد نعمان لوہے کا کاروبار کرتا ہے، تھانہ شادباغ میں اغوا کی رپورٹ درج،پولیس گرفتار نہ کرسکی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER