کراچی: دارالصحت اسپتال اور نشوہ کے والد میں مصالحت ہوگئی

کراچی: دارالصحت اسپتال اور نشوہ کے والد میں مصالحت ہوگئی


کراچی (24نیوز) کراچی میں دارالصحت اسپتال انتظامیہ اور نشوہ کے والد میں مصالحت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نشوہ کے والد نے مقدمہ واپس لینے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ معاہدہ طے پایا کہ 50لاکھ روپے سالانہ نشوا ٹرسٹ میں دئیے جائیں گے، نشوا ٹرسٹ کی سفارش پر سالانہ دو بچوں کو اسکالرشپ دی جائے گی اور نشوا کے نام سے اسپتال میں بچوں کا وارڈ قائم کیا جائے گا۔

دارالصحت انتظامیہ میڈیا کے سامنے اپنی غفلت کا اعتراف بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل دارالصحت ہسپتال میں ڈاکٹر نے معصوم ننھی کلی کو غلط انجیکشن لگا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے بچی انتقال کر گئی تھی۔ نشوہ کے والد نے ہسپتال کے خلاف احتجاج کیا اور سندھ حکومت سے التجا کی کہ ہسپتال کے خلاف کارروائی کی جائے اور جلد از جلد بند کیا جائے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔