گرین لائن پراجیکٹ میں تاخیر کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے: گورنر سند ھ

کراچی (24نیوز) گورنر سند ھ محمد زبیر کا کہنا تھا گرین لائن بس منصوبہ اپریل یا مئی میں شروع ہوجائے گا، کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق تحفظات بھی دور کیے جائیں گے، کراچی میں 4 سال میں معجزاتی تبدیلی آئی،بڑے کرائم شہر سے ختم ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر گرین لائن پروجیکٹ پر جاری ترقیاتی کام جائزہ لینے کے لئے پہنچے جہان پر انہیں پروجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی گئی، بریفنگ لیتے میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کے گرین لائن سے پبلک ٹرانسپورٹیشن کااچھا نظام شروع ہوگا، منصوبوں میں تاخیر ہوتی رہتی ہے تاہم یہ پروجیکٹ اپریل یا مئی میں شروع کردیا جائے گا۔

کراچی میں بجلی کے مسائل کے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کے نیپرا نے شنگھائی پاور کمپنی سے معائدہ کرلیا ہے، شنگھائی پاور جلدہی کےالیکٹرک کےانتظامات سنبھال لےگے، ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کے 2013میں کراچی خطرناک ترین شہر تھا سرمایہ کار آنے کو تیارنہیں تھے، کراچی میں 4 سال میں معجزاتی تبدیلی آئی،بڑے کرائم شہر سے ختم ہوگئے ہیں، آنیوالے دنوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں میں بھی بڑی کمی آجائے گی۔

گورنر سندھ نے کہا کے لیاری ایکسپریس وے اور پانی کےمنصوبوں میں سندھ حکومت کیساتھ کام کررہےہیں، کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ پر سندھ حکومت کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔