نواز شریف کو ووٹ دینے والے شرم سے ڈوب جائیں: کپتان

نواز شریف کو ووٹ دینے والے شرم سے ڈوب جائیں: کپتان

اسلام آباد (24نیوز) عمران خان نواز شریف اور لیگیوں پربرس پڑے،ان کا کہنا تھا نواز شریف 30 ہزار کروڑ بیرون ملک لے کرگئے ۔


تفصیلات کے مطابق عمران خان پھرنوازشریف اورلیگی ارکان پارلیمنٹ پربرس پڑے, انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نوازشریف کےلئے ووٹ دینے والے شرم سے ڈوب جائیں،ارکان پارلیمنٹ کوترقیاتی کاموں کے نام پر رشوت دی گئی، تبدیلی آئی یا نہیں عوام 2018 میں بتاد یں گے،60دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں ایک بھی غلط ثابت ہوئی توسیاست چھوڑدوں گا۔

لندن فلیٹ بیچ کر رقم پاکستان منتقل کی، نواز شریف 30 ہزارکروڑ بیرون ملک لے کرگئے،وہ کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔