خان صاحب! یو ٹرن لینا ہے تو مہنگائی پر لیں: بلاول بھٹو

خان صاحب! یو ٹرن لینا ہے تو مہنگائی پر لیں: بلاول بھٹو


گلگت(24نیوز) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان کے ہر یوٹرن کو پکڑنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی سونامی میں ڈبو دیا، کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں جلسے سے خطاب کیا، انکا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی سونامی میں ڈبویا،خان صاحب،مہنگائی، پٹرول بجلی کی قیمتوں پر یوٹرن لو۔

دوسری جانب پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر جمہوری طاقتوں سے مل کرعمران خان نے حکومت بنائی،کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریںگے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غریب کش پالیسیاں ختم کرے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔