کھیل کے میدان میں پاکستان نےبھارت کو دھول چٹا دی

کھیل کے میدان میں پاکستان نےبھارت کو دھول چٹا دی


اسلام آباد( 24نیوز )کھیل کے میدان میں بھارت چاروں شانے چت کردیا، ایشین والی بال چیمپین شپ میں پاکستان نے روایتی حریف کو ہرا دیا، ہال میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج اُٹھا۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے میدان میں پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چِت کر دیا، ایران میں 12 ستمبر سے شروع ہونے والی ایشین والی بال چیمپین شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا دیا، پاکستان نےبھارت کو شکست دیتے ہوئے اپنی پوزیشن کو بہتر بنا لیا ہے،ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو 3-2 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔

 پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری محمد یعقوب مطابق 13 رکنی قومی ٹیم کی قیادت ایمل خان کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں آصف، کاشف، مبشر، فخر، شیراز، ادریس، بلال خان، ناصر، ظہیر، حیدر، عثمان فریاد اور مراد شامل ہیں۔