غیرت کے نام پر ایک اور بیٹی کو قتل ہوگئی


گجرات (24 نیوز) باپ غلام مصطفی اور بیٹے مظہر اقبال نے مل کر غیرت کے نام پر 26 سالہ ثناء کو قتل کردیا۔ ثناء چیمہ خاندان کی بجائے اٹلی میں شادی کرنے کی خواہش مند تھی، جس پر اسے قتل کردیا گیا۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق گجرات تھانہ کنجاہ کے علاقہ کیرانوالہ میں باپ نے بھائی اور بیٹے کے ساتھ مل کر 26 سالہ نیشنلٹی ہولڈر بیٹی کو قتل کر دیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: استاد کے روپ میں درندہ، سفاک شخص اپنی ہی طلبہ کی عزت پر ہاتھ ڈالتا رہا

 جب سوشل میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو تھانہ کنجاہ کے ایس ایچ او وقار گجر نے ڈی ایس پی عرفان الحق کی سربراہی میں بھائی مظہر اقبال اور بیٹے عدنان مصطفے کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ دی ڈی ایس پی عرفان الحق کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

پڑھنا مت بھولئے: آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے ڈیٹا پر سائبر حملہ

ذرائع کے مطابق 26 سالہ مقتولہ ثناء کو قتل کرنے کے بعد والدین نے اسکی موت کو حادثے میں ہلاکت قرار دے کر سپردے خاک کر دیا۔ اٹلی سے لوٹی ثناء چیمہ خاندان کی بجائے اٹلی میں شادی کرنے کی خواہش مند تھی، جس پر اسے قتل کر دیا گیا۔