پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی


اسلام آباد(24 نیوز) رمضان المبارک کا چاند 5مئی کو نظر  نہیں آئےگا، پہلا روزہ 7 مئی کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں،  رمضان کے چاند کی پیدائش 5مئی کو پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 3بج کر45منٹ پر ہوگی جبکہ پانچ مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15گھنٹے اور18منٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

پاکستان میں رمضان کا چاند 30شعبان 6مئی کو نظر آ سکے گا اور پہلا روزہ 7 مئی کو ہوگا۔