نشوہ کی جان کی قیمت صرف 5 لاکھ روپے؟ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا انوکھا انصاف

نشوہ کی جان کی قیمت صرف 5 لاکھ روپے؟ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا انوکھا انصاف


کراچی(24 نیوز) 9ماہ کی نشوہ جان سےگئی مگر سندھ ہیلتھ کیئرکمیشن نےانوکھا انصاف کردیا، اسپتال کے2ملازمین کوذمہ دارقرارد دیتے ہوئے غفلت برتنے پراسپتال پرپانچ لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا۔

 سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے غلط انجکشن لگنے سے ننھی نشوہ کی موت کے حوالہ سے اپنی رپورٹ جاری کر دی،جس میں غلط انجکشن لگنے سے موت ثابت ہوگئی۔اسپتال کے ملازم آغا معیز اور ثوبیہ کو ملزم قرار دیا گیااوراسپتال کو پانچ لاکھ روپےجرمانہ عائد کیا گیا، کمیشن نے دارالصحت کو فوری طور پر غیر تربیت یافتہ ملازمین کو نکالنے کا بھی حکم دے دیا۔

اُدھر وزیراعلیٰ سندھ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ بھی جمع کرادی، رپورٹ میں کہا گیا کہ نشوہ کی طبعیت دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے بگڑی،غلط انجکشن نےنشوہ کے دماغ، دل اور جگر کوشدید متاثر کیا، دارالصحت اسپتال بروقت درست علاج کرتا تو نشوہ بچ سکتی تھی، بچی کے پوسٹ مارٹم کے لیےنمونے حاصل کرلیے ہیں،  حتمی رپورٹ نمونوں کے نتائج آنے کے بعد دی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer