جعلی دودھ تیار کرنیوالابڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

جعلی دودھ تیار کرنیوالابڑا نیٹ ورک پکڑا گیا


لاہور( 24نیوز ) فوڈ اتھارٹی نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں کارروائی کی ہے،جعلی دودھ بنانے والے پاؤڈر کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، ٹاؤن شپ میں جعلی دودھ کی تیاری کے لیے لائے گئے پاؤڈر کا سٹاک پکڑا گیا،6ہزار کلو ملک پاؤڈر، 450کلو میدہ، 125 کلو گلوکوزاور 25 کلو سٹرک ایسڈ برآمد  کیاگیا،میدے اور گلوکوز کی ملاوٹ کر کے جعلی ملک پاؤڈر بھی تیار کیا جا رہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ ناقص اور جعلی ملک پاوڈر سے لاکھوں لیٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا،زائد المیعاد سکمڈ ملک اور پاؤڈر کو دوبارہ معروف برانڈز کی پیکنگ میں سپلائی کیا جا تا تھا، جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنیوالے یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ صوبہ بھرمیں بکنے والی ہر قسم کی خوراک پر کڑی نظر ہے،جعل ساز مافیا جو بھی حربے آزما لےبچ نہیں سکتا۔