خلا میں کرسمس منانے کی تیاریاں جاری

خلا میں کرسمس منانے کی تیاریاں جاری


ویب ڈیسک(24نیوز) زمین پر تو ہرسو کرسمس کے رنگ بکھرے ہیں لیکن کرسمس کے موقع پر ناسا کے خلا بازوں نے خلا میں کرسمس منانے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے اپنے ساتھیوں ہی کو اپنا خاندان قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق تہوارکے موقع پر گھروں سے دور ہونا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن انسان دنیا ہی میں نہ ہو تو وہ خوشیاں کیسے منائے مگرانٹرنیشنل سپیس اسٹیشن پرموجود خلا باز اپنی زمین پر منائی جانے والی کرسمس کی یادوں ہی سے یہ تہوار منا رہے ہیں۔

ناسا کے خلا باز اپنے بچوں کے ساتھ گزرے کرسمس لمحات کو یادکر رہے ہیں مگر انہوں نے خلا میں اپنے ساتھیوں ہی کو اپنا خاندان بھی قرار دیا ہے۔

جاپان کےخلا باز نوورژگئی بھی سپیس سٹیشن میں موجود ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اسے اپنے باپ کے ساتھ ٹوکیو میں منائی گئی کرسمس کی یخ بستہ صبحیں اور روشن شامیں بہت یاد آ رہی ہیں۔

کرسمس میں دوروز باقی رہ گئے ہیں،اس لئے خلامیں بھی کرسمس منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔