کراچی: طلبہ انٹر بورڈ کیخلاف احتجاج، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد

کراچی: طلبہ انٹر بورڈ کیخلاف احتجاج، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد


کراچی (24نیوز) طلبہ نے انٹر بورڈ کے نتائج کے لئے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو مسترد کردیا طلبا نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کلب پر احتجاج کرتے یہ طلبا انٹر فرسٹ ائیر کے ہیں جنھیں انٹر بورڈ نے سالانہ امتحان میں فیل کردیا ہے۔

طلبا کہتے ہیں میٹرک امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا فرسٹ ائیر میں کیسے فیل ہوسکتے ہیں ۔ انٹر بورڈ نے اپنی غفلت کا ملبہ طلبا پر ڈال دیا ہے۔

ایک ہفتہ قبل بھی طلبا کے احتجاج پر محکمہ تعلیم نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی تھی جسے طلبا نے مسترد کردیا۔طلبا کا کہنا تھا کہ امتحانی پرچے طلبا کے سامنے ری چیک کئے جائیں۔

طلبا نے عندیہ دیا ہے جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید دیکھیے: