مصر کے مروان الشوربگی نے پاکستان اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

مصر کے مروان الشوربگی نے پاکستان اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی


اسلام آباد (24نیوز) مصر کے مروان الشوربگی نے پاکستان اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی. ائیرچیف مارشل سہیل امان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ فاتح کھلاڑی کو 50 ہزار ڈالر انعامی رقم دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دس سال بعد پاکستان میں عالمی اسکواش چیمپئن کا میلا سجا۔پاکستان کے علاوہ غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی فائنل میں مصرکے مروان الشوربگی نے ہم وطن محمد ابوالغرکوشکست دی مہمان خصوصی ائیرچیف مارشل سہیل امان نے انعام تقسیم کیے۔ فاتح کھلاڑی کو50ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی

مروان نے پاکستان کومحفوظ ملک قرار دیتے ہوئے فتح پرخوشی کا اظہارکیا جبکہ بوالغرنے میچ ہارنے کے باوجود یادوں کوخوشگوارقرار دیا۔سابق مایہ نازکھلاڑیوں جہانگیرخان اورقمرزمان نے بھی میچ دیکھا اورکھیل کو سراہا.