بینظیر بھٹو شہید کی نویں برسی کی مناسبت سے تصویری نمائش

بینظیر بھٹو شہید کی نویں برسی کی مناسبت سے تصویری نمائش


کراچی (24نیوز) دنیا ئے اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی نویں برسی کی مناسبت سے کراچی میں تصویری نمائش ہوئی۔ تصویری نمائش میں بھٹو خاندان کے خوشی اور غم کے مناظر عکس بند ہیں.

تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پربے نظیر بھٹو پارک کراچی میں بھٹو خاندان کے فوٹو گرافر آغا فیروز کی جانب سے 5 ہزار سے زائد نایاب تصاویری نمائش سجائی گئی، جس کا افتتاح وزیرِ  اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کیا انھوں نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا  کہ مخدوم شاہ محمود قریشی سندھ میں لوگوں کو لوٹنے آتے ہیں وہ صرف جذباتی باتیں کر رہے ہیں پیپلز پارٹی چھوڑنے کے بعد اب ان کی عزت نہیں رہی۔

تصویری نمائش میں بھٹو خاندان کے خوشی اور غم کے مناظر عکس بند ہیں، جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس خاندان نے وطنِ عزیز کی بہتری کے لئے کیسے جدوجہد کی۔