پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان

پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان


یروشلم(24نیوز) فلسطین کے صدر محمود عباس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا،محمود عباس کا کہنا ہے کہ عدالت نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے 6 ماہ میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے، عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد ضروری ہے۔

غیر ملکی میڈیاکےمطابق فلسطین کےصدر محمود عباس نے پارلیمنٹ کوتحلیل کر نے کااعلان کرتے ہو ئےکہا کہ عدالت نےپارلیمنٹ کوتحلیل کر کے 6 ماہ میں الیکشن کرانے کا حکم دیا،عدالتی فیصلے کی حکم عدولی نہیں کی جا سکتی اس پرعمل درآمد ضروری ہے، فلسطین کے غیر فعال قانون ساز کونسل میں حماس کی اکثریت ہے، حماس نے 2006 کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

خبرایجنسی کے مطابق 2007 کے بعد فلسطینی قانون ساز کونسل کا اجلاس نہیں ہوا،رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب میں صدر عباس کاکہنا تھا کہ ہم نے امریکیوں کو'نہیں' کہہ دیا، ہم آئندہ بھی امریکا اور دوسرے ملکوں کو'نہیں' کہیں گے،  اگر میں القدس چلا گیا تو پیچھے کہنے کو کچھ نہیں بچے گا،ہم فی الحال خاموش ہیں اورامریکیوں کے اقدامات کو قبول نہیں کریں گے،القدس پرکوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔

مزید ویڈیوز کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos