کراچی میں

کراچی میں "ریپڈ اسمارٹ فورس" کا قیام


کراچی(24نیوز) طارق روڈ کراچی کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریپڈ اسمارٹ فورس بن گئی۔ یہ فورس جرائم کی فوری روک تھام میں مدددے گی۔

کراچی کے مین تجارتی مرکزطارق روڈ پرسیکوریٹی کو مزید موثر کرنے کے لیے موٹرسائیکل ریپڈ فورس قائم کردی گئی ہے۔ یہ فورس کراچی کے لیے ایک ماڈل ہے پولیس حکام کے مطابق اس طرح کی فورسز ضلع بھرمیں قائم کریں گے۔

رپیڈ اسمارٹ فورس جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لئے اسلحہ اورجدید الات سے لیس ہے جبکہ اس حوالے مستقبل میں نیبرہوڈ واچ سسٹم کو بھی بہت جلد متعارف کرایا جا رہا ہے ۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔