مریم نواز نے خاموشی توڑ دی، دکھ بھرا ٹویٹ کردیا

مریم نواز نے خاموشی توڑ دی، دکھ بھرا ٹویٹ کردیا


لاہور(24نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے آخر کار خاموشی توڑدی۔5ماہ ماہ بعد پہلاٹویٹ سامنے آگیا۔

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی ماں کوآخری بارکفن میں دیکھا اور  اپنے باپ کوآخری بار ہنستے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا،اللہ ان دونوں پر اپنی رحمت کرے۔

واضح رہے کہ کل بروز پیر کو العزیزیہ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے جس کے لیے نواز شریف فیصلہ سننے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔نواز شریف کے  اسلام آباد روانگی سے قبل مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔