قاتل اور کرپٹ شہباز شریف کا ’’چور سُچ‘‘احد چیمہ کے پاس ہے:ڈاکٹر طاہرالقادری

قاتل اور کرپٹ شہباز شریف کا ’’چور سُچ‘‘احد چیمہ کے پاس ہے:ڈاکٹر طاہرالقادری


لاہور(24نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قاتل اور کرپٹ شہباز شریف کا ’’ چور سُچ ‘‘ احد چیمہ کے پاس ،مالی جرائم کو تحفظ دینے کیلئے شہباز شریف نے بیوروکریٹس کو احتجاج پر اکسایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بیوروکریٹس کی ہڑتال آئین سے بغاوت،ریاست کیخلاف اعلان جنگ ہے،دو روز سروسز کلب لاہور میں وزراء بغاوت کی منصوبہ بندی کرتے رہے، شہباز شریف کے ایکشن نہ لینے سے ثابت ہوا اس بغاوت میں وہ شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد، خودمختار جمہوری ملک ہے یہاں گینگ وار کی کوئی گنجائش نہیں، شہباز شریف کے کہنے پر غلط کام کرنے والے اس بغاوت میں پیش پیش ہیں،ثابت ہو گیا نواز شریف او رشہباز شریف اداروں کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہیں،نواز شریف کے غیر قانونی حکم پر بیوروکریٹ کو ہتھکڑی لگ سکتی ہے نیب گرفتار کیوں نہیں کر سکتا؟