مشیر صحت خیبر پی کے عبدالمنعم نااہل قرار



اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر سیاحت عبدالمنعم کو نااہل قرار دے دیا۔

پی کے 88 شانگلہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالمنعم کو عدالت نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر اسکول ٹیچر کی تنخواہ لینے کے الزام پر نااہل قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے عبدالمنعم کے مدمقابل امیدار شیر عالم کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عبدالمنعم گھوسٹ ٹیچر ہیں جو سرکاری تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

وکیل استغاثہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے جعل سازی کے باوجود ملزم کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد رکن اسمبلی عبدالمنعم کو نااہل قرار دے دیا جب کہ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔