الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپوٹر سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے زیرا ہتمام2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس

الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپوٹر سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے زیرا ہتمام2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس


لاہور(24نیوز) سپیریئر یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپوٹر سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے زیرا ہتمام انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے عنوان سے 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس ، چیئرپرسن ہائر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس کا مقصد ریسرچ کے ذریعے طلبا و طالبات کو انجینئرنگ میں آنے والی نئی جدت سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس میں 12 ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات کی ریسرچ اور نئی جدت پر مبنی 53 مکالہ جات بحث مباثے کے لئے پیش کیے جائیں گے۔ کانفرنس سے ڈاکٹر نطام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھرانے کے لئے ایسی کانفرنس بے حد ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت بھی ایمرجنگ ٹیکنالوجی پر خاطر خواہ توجہ دے رہی ہے۔ چیئرپرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کا کہنا تھا کہ سولر پینل کے ذریعے بجلی کی پیداوار ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی مثال ہے۔ ٹیکنالوجی میں نئی جدت کے لیےہمیں زیادہ سے زیادہ انجینئرز کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں سی ای او سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق، ڈائریکٹر این سی آر ڈی ڈاکٹر مقدس رحمان، ڈین الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر سید علی رضوان، چیئرمین الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر طلحہ گل، ڈائریکٹر فاسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر امجد حسین، سمیت طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔