چیئرمین نادرا عثمان مبین کا دبنگ انداز ،بھیس بدل کر نادرا سنٹر پر چھاپہ مار دیا


کراچی(24نیوز) چیئرمین نادرا عثمان مبین کا دبنگ انداز،شہریوں کی شکایت پر بھیس بدل کرکراچی کے نادرا سنٹر پر چھاپہ مار کر عملے کے کارناموں کا پتہ چلا لیا، اس دوران چیئرمین نادرا نے خاتون اسٹاف کو ملازمت سے برطرف جبکہ 2 افسروں کو معطل بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شناختی بنوانے کے لیئے طویل لائن،دھوپ میں کھڑے شہریوں کا کوئی سننے والا ہی نہیں تھا۔ ایسے میں چیئرمین نادرا شہریوں کے آواز بن گئے۔بھیس بدل کر نادرا مراکز کے دورے پر نکل پڑے۔ عام شہریوں کے ہمراہ چیئرمین نادرا عثمان مبین عام شہری بن کر لائن میں کھڑے ہوگئے۔ شہری سمجھ کر نادرا عملے نے چیئرمین نادرا کی درخواست واپس کردی۔ غفلت برتنے پر چیئرمین نادرا نے سائٹ میگا سینٹر کے 2 افسران کو معطل کردیا۔

دوسری جانب چیئرمین نادرا لیاقت آباد سینٹر بھی گئے اور یہاں بھی ایکشن میں نظر آئے۔خاتون اسٹاف کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ساتھ ہی عثمان مبین نے عملے کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کی درخواست کو مسترد کرنے نہ وصول کرنے والا عملہ معطل ہوگا۔