سابق ڈی جی ایل ڈے اے کی گرفتاری پربیوروکریسی میں خوف کی لہرجاری


 لاہور(24نیوز) سابق ڈی جی ایل ڈے اے احدچیمہ کی گرفتاری پربیوروکریسی میں خوف کی لہرجاری ہے۔ ڈی ایم جی احدچیمہ گروپ نے سول سیکریٹریٹ میں اپنے دفاترکوتالے لگادئیے۔ نیب نے اپنے لاہوردفترکی سیکورٹی کے لئے رینجرزطلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے سول سیکریٹریٹ میں ڈی ایم جی احدچیمہ گروپ کا اجلاس ہوا۔ جس کے بعد اس گروپ سےتعلق رکھنے والے افسرہڑتال پرچلے گئے اورانہوں نے اپنے دفاترکوتالے لگادئیے۔

دوسری طرف بیشترفرض شناس افسرمعمول کے مطابق کام کرتے رہے اورانہوں نے ہڑتال کرنے سے انکارکردیا۔ ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ سول افسر دفتروں میں موجود رہے۔ان افسروں کا کہنا ہے کہ کسی الزام میں گرفتار افسر کے لیے سرکاری مشینری کا کام چھوڑنا غیرقانونی اورغیرآئینی ہے۔ جس پر جو الزام کا اس کا سامنا کرے۔

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد کھلبلی مچی تونیب نے بھی سرکاری افسران کوتسلی دے دی۔ نیب حکام کا کہنا ہے دیانتدار، ایماندار اور فرض شناس افسروں کوڈرنے کی ضرورت نہیں۔

ڈی ایم جی احدچیمہ گروپ کے ہتھکنڈوں کے بعد نیب لاہور دفتر کی سیکورٹی سخت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب دفتر کی سیکورٹی کے لیے رینجرز بھی طلب کرلی گئی۔