پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آگیا



واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان صورتحال انتہائی خراب ہے، امریکا چاہتا ہے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی ختم ہو۔

تفصیلات کے مطابق  اوول آفس میں صحافی سے گفتگو میں امریکی صدر کاکہناتھاکہ پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہترہوئے ہیں، پاکستان اوربھارت کےدرمیان صورتحال انتہائی خراب ہے،ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی ختم ہو، موجودہ صورت حال میں بہت سارے مسائل ہیں،ذرائع کاکہناتھاکہ امریکی صدر کی پاکستان حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ انسانی جانوں کا بڑے پیمانے پرضیاع ہوا، امریکا چاہتاہے کہ مزید جانیں ضائع نہ ہوں،امریکی صدر نے مزید کہا کہ بھارت کسی سخت ردعمل پر غور کررہا ہے کیونکہ اسے پلوامہ حملے میں تقریباً 50 افراد کا جانی نقصان ہوا جسے ہم سمجھ سکتے ہیں۔