مریم نوازکی جناح ہسپتال آمد،سر کیمرہ سے ٹکرا گیا



لاہور(24نیوز) مریم نوازکی جناح ہسپتال آمد،کارکنوں کی دھکم پیل سے نہ بچ سکیں دھکم پیل میں مریم نواز کا سر کیمرہ سے ٹکرا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مریم نواز جناح ہسپتال میں والد کی عیادت کے لئے پہنچی تو کارکنوں کی کثر تعداد موجود تھی، کارکنوں کی دھکم پیل سے نہ بچ سکیں دھکم پیل میں مریم نواز کا سر کیمرہ سے ٹکرا گیا، جونہی مریم نواز جناح ہسپتال داخل ہوئیں تو کیمرہ سے جاٹکرائیں،کیمرہ لگنےکے باعث مسلسل سرکوسہلاتی رہیں،وہ گفتگو کئے بغیر ہی اپنے والد سے ملاقات کےلئے چلی گئیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھاکہ ان کے سر پر بہت زور سے کیمرہ لگا ہے، فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی مریم نواز کی ہسپتال آمد ہوئی تو کارکنوں کےرش دھکم پیل ہوتی رہی اسی دوران ان کاسر  داخلی راستہ پر موجود کیمرہ مین کے کیمرہ سے ٹکراگیا،ذرائع کاکہناتھاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جناح ہسپتال آتی ہیں اور گھر سے اپنے والد نواز شریف کے لئےکھانا لاتی ہیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نےالعزیزریفرنس میں سات کی قید کی سزا سنائی تھی، جس پر ان کو لاہور  کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیاگیا، بعد ازاں طبعیت خراب ہونے پر ان کو جناح ہسپتال داخل کیا گیاہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER