بھارتی اداکارہ ودیا بالن بھی مودی حکومت کی پالیسیوں سے ناخوش



ممبئی(24نیوز) بھارتی فنکاروں نے اپنے رہنماؤں کے جنگی جنون پر افسوس کا اظہار کیا،بھارت کےجنگی جنون پر بھارتی اداکارہ ودیا بالن افسردہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ ودیا بالن اپنے رہنماؤں کی پالیسیوں سے ناخوش ہوگئیں، مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےاداکارہ کاکہناتھاکہ میں ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس کو سیاست اور آپسی جھگڑوں سے دور رکھنا چاہئے، پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ودیا نے کہاکہ دو لوگوں کو قریب کرنافن اور ایک اہم ذریعہ ثابت ہوتا ہے، موسیقی، فلموں،سینما اور تھیڑرز لوگوں کےدرمیان خوشی اور محبت کا سبب بنتے ہیں، مگر بس اب بہت ہو گیا۔

ودیا کامزیدکہناتھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی روک تھام کے لیے ضروری ہےکہ ایسے فیصلے کیے جائیں جس سے کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔