زہریلی شراب پینے سے 69 افراد ہلاک

 زہریلی شراب پینے سے 69 افراد ہلاک


آسام ( 24 نیوز ) بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہو گئی .

تفصیلات کے مطابق ہلاکتیں گولا گھاٹ اور جوہرٹھ کے اضلاع میں ہوئیں، سو سے زائد افراد ابتک زیر علاج بھی ہیں، گزشتہ رات بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے سے 20 سے سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی تھی جن میں سے ابتک 69 ہلاک ہو چکے ہیں. بھارت کے نیشنل ڈرگ ڈی پینڈینس ٹریٹمنٹ سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں نشے کے عادی افراد میں شراب نوشی کی لت سب سے بڑا مسئلہ ہے. ایک سو ساٹھ ملین بھارتی شراب کا استعمال کرتے ہیں. رپورٹ کے مطابق بھارت میں شراب پینے والا ہر تیسرا شخص شراب کے نشے کا عادی بن چکا ہے اور اسے علاج کی ضرورت ہے۔