"بھارتی آرمی چیف، پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں"



اسلام آباد(24نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں، بہتر ہے علاقائی امن واستحکام کیلئے جنرل قمرجاوید باجوہ کے وژن کو فالو کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےبھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے بیان پرردعمل دیتےہوئے کہا جنرل باجوہ کا ویژن علاقائی امن اور ترقی ہے۔بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کوترک کرنا ہوگا.

بھارتی ٹی وی کوانٹرویودیتےہوئے بھارتی آرمی چیف بپن راوت نےاعتراف کیا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فالو کرتا ہوں، مجھے علم ہوتا ہے وہ کہاں کا دورہ کر رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف اکثر پاکستان مخالف بیانات اور گیدڑبھبھکیاں دینےمیں مصروف رہتےہیں۔پاک فوج کے سپہ سالارکوفالو کرنےکے بیان پرجنرل بپن راوت کوبھارتی شہری تنقیدکانشانہ بنارہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔