آسکر ایوارڈ کی تقریب بنا میزبان کے سجے گی

آسکر ایوارڈ کی تقریب بنا میزبان کے سجے گی


 لاس اینجلس (24 نیوز)فلمی دنیا کے سب سے معتبر آسکر ایوارڈز کی تقریب سجنے میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا انتظامیہ اور میزبان کے جھگڑے کے باعث اب تقریب بغیر میزبان ہی کے ہو گی.

 آسکر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کیلئے امریکی کامیڈین کیون ہارٹ کو اس کے لیے منتخب کیا گیا تھاتاہم انہیں میزبان منتخب کیے جانے کے فوری بعد ہی ان کی ہم جنس پرستی پر تنقیقد کے حوالے سے پرانی ٹوئیٹس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہوگیا اور اداکار کو اپنی پرانی باتوں پر معافی مانگنے کے لیے کہا گیا تھاتاہم اداکار نے معافی مانگنے کے بجائے آسکر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی چھوڑنے کو اہم سمجھا اور اب یہ تقریب کسی ایک مخصوص میزبان کے بغیر ہی ہوگی۔

واضح رہے 91 ویں آسکر ایوارڈز میلے کی تقریب 24 فروری کو لاس اینجلس کے ڈولبے تھیٹر سینٹر میں منعقد ہوگی۔