انتظار قتل کیس،ملزم کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع

انتظار قتل کیس،ملزم کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع


کراچی(24نیوز) نوجوان انتظار کے قتل کا مقدمہ،مقامی عدالت نے نامزد ملزم پولیس افسر طارق رحیم کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کردی،مقدمے میں 8ملزم نامزد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن عدالت میں نوجوان انتظار کے اے سی ایل سی اہلکاروں کے ہاتھوں قتل کا معاملہ ، مقدمے میں 8 ملزمان نامزد ہیں۔گرفتار ملزمان میں ایس ایچ او طارق محمود، غلام عباس، اظہر احسن ، فواد خان، دانیال بلال ،شاہد اور دیگر شامل ہیں۔عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزم طارق رحیم کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کردی۔

عالاوہ ازیں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت5 لاکھ روپے کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کی تھی۔مقتول انتظار والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔جسے ڈیفنس خیابانِ اتحاد پر اے سی ایل پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔وزیر اعلی سندھ نے انتظار کے قتل کا نوٹس لیا تھا۔