لندن فلیٹس کےاصل مالک نوازشریف نکلے

لندن فلیٹس کےاصل مالک نوازشریف نکلے


لندن(24نیوز) فلیٹس کےاصل مالک نوازشریف نکلے، نیب کی جانب سے دائرضمنی ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف نے اپنے بچوں کے نام پرجائیداد خریدی، جائیداد نوازشریف کے بچوں کی ظاہری آمدن سے میل نہیں کھاتیں۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی ریفرنس 5 صفحات پر مشتمل ہے۔ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس شریف خاندان کی ملکیت ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ملزمان فلیٹس کی خریداری کےلئے ادائیگی کی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ ملزمان کو 2 مرتبہ سمن جاری کئے گئے تاہم وہ تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔

ضمنی ریفرنس کی کاپی کےمطابق مریم، حسن اور حسین نواز کی طرف سے طارق شفیع کے2بیان حلفی جمع کرائے گئے۔مریم اور حسین نواز کی طرف سے پیش کی گئی ٹرسٹ ڈیڈ، ورک شیٹ جعلی ثابت ہوئیں۔ ملزمان کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔ جبکہ طارق شفیع، موسیٰ غنی اور سعید احمد کے جوابات تاحال موصول نہیں ہوئے۔ عبوری ریفرنس فائل کئے جانے کے وقت موسیٰ غنی، سعید احمد، جاوید کیانی، طارق شفیع اور دوسرے افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔