پے درپے شکستوں کے بعد قومی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی

پے درپے شکستوں کے بعد قومی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی


ویلنگٹن (24نیوز) پے درپے شکستوں کے بعد قومی ٹیم ویلنگٹن سے آکلینڈ پہنچ گئی، ایک روز آرام کے بعد قومی ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے لئے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی،کپتان سرفراز احمد بلے بازوں کی ناقص کارکردگی سے پریشان، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ کو موقع دئیے جانے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں شکست زخموں سے چُور قومی ٹیم ویلنگٹن سے آکلینڈ پہنچ گئی۔ آکلینڈ پہنچنے کے بعد قومی ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد ایڈن پارک آکلینڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ دورہ نیوزی لینڈ میں اب تک قومی ٹیم کیویز کے ہاتھوں شکستوں کی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کم بیک کر نے کے لئے قومی ٹیم کو ہر صورت دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیا بی حاصل کرنا ہو گی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے تجربہ کار محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سرفرازاحمدکو اب بھی یقین ہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کم بیک کرے گی۔