شکارپور :سکول میں سیوریج کا گندہ پانی جمع

شکارپور :سکول میں سیوریج کا گندہ پانی جمع


شکار پور(24نیوز)محکمہ تعلیم کے دعوے دہرے کے دہرے کے رہ گئے ہیں شکارپور کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے چھ کلاس روم میں سیوریج کا گندہ پانی جمع ہوئے سے طلبہ و طالبات اسکول کے احاطے میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
شکارپور سندہ حکومت کے بہتر تعلیم کے دعوے اور سندہ میں تعلیمی ایمر جنسی کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے شہر کے مصروف ترین علاقہ رستم چوک پر قائم گورٹمینٹ پرائمری اسکول کوٹ اختر محمد میں جہاں پر گزشتہ ایک ہفتے سے گٹر نالے کا گندہ پانی اسکول میں داخل ہوکر کلاس روم میں جمع ہوگیا ہے بدبو اور گندے پانی کی وجہ سے اسکول کے بچون میں بیماریان پہیلنے کا بھی خدشہ ہوگیا ہے اسکول کے چھ کلاس روم میں دو سو سے زائد معصوم بچے تعلیم حاصل کرتے ہین جو اسکول کے میدان میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
سکول انتظامیہ کی جانب سے انتظامیہ کوتحریری شکایت کے باوجود کوئی نوٹیس نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے سیورج کا گندہ پانی نے کلاس روم میں داخل ہونے کے بعد تالاب کی شکل اختیار کرلی ہے اسکول انتظامیہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ اسکول میں جمع سیوریج کا گندہ پانی جلد سے جلد نکال کر صاف کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات اسکول کے کلاس روم میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر سکیں۔