انتخابات میں مبینہ دھاندلی،حکومت نے رولز پیش کردئیے

انتخابات میں مبینہ دھاندلی،حکومت نے رولز پیش کردئیے


اسلام آباد( 24نیوز ) انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے ورکنگ کیلئے رولزپیش کردیئے،رولز کی کاپی پیشگی نہ دینے پر رحمان ملک نے احتجاج کیا ،نوید قمر نے کہا کہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات سے کیوں بھاگ رہی ہے؟۔

پارلیمنٹ ہاﺅس میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ہواجس کی صدارت وزیردفاع پرویزخٹک نے کی ، اجلاس میں ذیلی کمیٹی کے پیش کردہ ٹی او آرز کاجائزہ لیاگیا، حکومت اوراپوزیشن نے ذیلی کمیٹی میں ٹی اوآرزجمع کرائے تھے ،مرکزی کمیٹی نے دونوں اطراف کے ٹی او آرز کا جائزہ لیا ، انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی مشترکہ ٹی او آرز دینے کی کوشش کرےگی۔

وزیر دفاع نے کمیٹی کی ورکنگ کیلئے رولزپیش کردیئے ،پیپلزپارٹی کے سینٹررحمان ملک نے رولز کی کاپی پیشگی نہ دینے پراحتجاج کیا،نوید قمر نے کہا کہ حکومت انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات سے کیوں بھاگ رہی ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ رولز کی کاپی ایک ہفتہ پہلے دینی چاہئے، ہمیں رولز پڑھنے کیلئے بھی وقت چاہئے۔

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ بہتر ہو گا کمیٹی اسمبلی رولزکے مطابق کام کرے۔پارلیمانی کمیٹی نے اجلاس موخر کرنے پر اتفاق کیا آئندہ کمیٹی کااجلاس 30 جنوری کوہوگاجس میں ٹی او آرز پر مشاورت ہوگی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer