سانحہ ساہیوال: اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفے کا مطالبہ

سانحہ ساہیوال: اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے استعفے کا مطالبہ


اسلام آباد(24نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو آج ساڑھے تین ماہ بعد اسمبلی کی یاد آئی ۔ عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر میرے استعفے اور رانا ثناءاللہ  کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ رانا ثناءاللہ  اور ڈاکٹر توقیر نے 2 دن میں استعفے پیش کردئیے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 72 گھنٹوں میں رپورٹ سامنے لانے کا کہا لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔  آج میری ان سے گزارش ہے کہ اس واقعے کے بعد سب سے پہلے وزیراعظم استعفیٰ دیں اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ استعفیٰ دیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی نہیں بلکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوڈیشنل کمیشن اسی رات بنا دیاتھا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج پنجاب کے جو وزیر اعلیٰ ہیں وہ ہر کام وزیر اعظم کی اجازت سے کرتے ہیں، ان کی اجازت کے بغیر ایک کاغذ نہیں ہلاسکتے سب کچھ واٹس ایپ پر ان کی اجازت سے کرتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔