شدید سردی سے نیاگرا آبشار برف میں تبدیل

شدید سردی سے نیاگرا آبشار برف میں تبدیل


(24 نیوز) کینیڈا میں خون جما دینے والی شدید ترین سردی نے نیاگرا کی مشہور آبشار کو بھی منجمد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یخ بستہ ہواؤں سے موسم کی شدت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اور درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ سیاحوں نے نیاگرا آبشار کا یہ نیا روپ دیکھنے کے لیے اس طرف کا رخ کر لیا ہے۔  مسلسل سردی کے باعث آبشار اور اس کے ارگرد کا علاقہ مکمل طور پر برف کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ واضح رہے نیاگرا کا شمار دنیا کی سب سے بڑی اور خوبصورت ترین آبشاروں میں ہوتا ہے۔